اسلام آباد (اے بی این نیوز)وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا معاملہ، ایس ایچ او بنی گالا میں عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے،چئیرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ،،تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او وارنٹ گرفتاری لے کر بنی گالہ پہنچ گئے،وارنٹ گرفتاری چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موصول کر لیے،واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پولیس افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،پی ٹی آئی چئیرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور گرفتاری سے متعلق مشاورت کی جائیگی،پی ٹی آئی چئیرمین کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی،کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کارکنان کی گرفتاری کے لیے بھی الگ ٹیم تشکیل دی جائیگی۔















