اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں یکم اگست سے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وفاقی دارالحکومت میں یکم اگست سے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی گئی،یہ فیصلہ چار جون کو کابینہ سے منظور ہو چکا ہے اس ہفتے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گایکم اگست سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء کی تیاری، استعمال، درآمد، تقسیم، فروخت، فراہمی اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسر اور درآمد کنندہ پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو گا،دوکاندار، ہاکر، سپلائر، سٹال ہولڈر پر خلاف ورزی کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کا انفرادی صارف پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا.سنگل یوز پلاسٹک میں پولی تھین بیگز، پلاسٹک کٹلری، ڈھکن والے کنٹینر،باکس،پلاسٹک فوڈ سروس کا سامان، پلیٹیں، پیالے، کپ، فورکس، چاقو، چمچ، چاپ اسٹک وغیرہ شامل ہیں. مشروبات کو ہلانے یا مکس کرنے کیلئے ڈیزائن کردہ پلاسٹک کی کوئی بھی چیز بشمول ایک دفعہ استعمال ہونے والے پلاسٹک اسٹراز بھی شامل ہیں.

متعلقہ خبریں