اہم خبریں

این ٹی ڈی سی اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے درمیان 180ملین یورو فراہمی کے پراجیکٹ ایگریمنٹ پر دستخط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )این ٹی ڈی سی اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے درمیان 180ملین یورو فراہمی کے پراجیکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے،منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے پراجیکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئےڈاکٹر رانا عبدالجبارخان نے کہا کہ فنڈنگ سے سیالکوٹ، وہاڑی،عارف والہ میں گرڈ سٹیشنز اور اس سے منسلک ٹرانسمیشن لائنز تعمیر کی جائیں گی ،
سیالکوٹ اور وہاڑی میں 500 کے وی اور عارف والہ میں 220 کے وی کا نیا گرڈ سٹیشن تعمیر کیا جائے گا،فرانسیسی ادارے کی فنڈنگ سے پاکستان میں بجلی کی موثر ترسیل و تقسیم میں مدد ملے گی،نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر سے میپکو اور گیپکو کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں