ریاض(نیوزڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے شاہی خاندان کے رکن محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔سعودی ولی عہد نے مرحوم کے دیگر اہلِ خانہ سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔















