اہم خبریں

چیرمین پی ٹی آئی آئندہ تین دنوں میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     )چیرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی آیندہ تین دنوں میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے،چیرمین پی ٹی آئی کوئٹہ میں درج وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ پیش ہوں گے، جبکہ توشہ خانہ کیس میں، 190 ملین پاؤنڈ کیس اور 9 مئی واقعات میں بھی چیرمین پی ٹی آئی عدالت پیش ہوں گے،چیرمین پی ٹی آئی ہائیکورٹ، اےٹی سی، سپریم کورٹ، احتساب عدالت اور کچہری پیش ہوں گے، انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بےبنیاد مقدمات بنا کر عدالتوں میں گھسیٹا جارہا،چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں