اہم خبریں

وفاقی اسپتالوں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وفاقی اسپتالوں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا منصوبہ تیار، وزارت صحت نے اسپتال انتظامیہ سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ سے بھرتیوں کا اختیار واپس لیتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے ۔وفاقی اسپتالوں میں بھرتیوں کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ نوٹفکیشن کے مطابق وزارت صحت کے ڈپٹی سیکریٹری گریڈ ایک تا 10 کے لیے بھرتیاں کریں گے۔جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز مصطفی جمال قاضی گریڈ گیارہ تا سولہ کی بھرتیاں کر سکیں گے ۔ گریڈ ایک تا سولہ کی بھرتیوں کیلئے شاٹ لسٹنگ سکیشن آفیسر ہاسپٹل کمیٹی کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں گریڈ ایک تا پندرہ کی 349 سیٹوں پر جبکہ پولی کلینک میں 100 سے زائد سیٹوں پر بھرتیاں ہونی ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے وفاقی اسپتالوں میں بھرتیوں کی درخواستیں سیکشن افسر کے نام طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے افسران کی فرمائش پر وفاقی اسپتالوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں مقامی ڈومیسائل کا کوٹہ ختم کر کے سندھ اور پنجاب کا کوٹہ شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں