کراچی ( اے بی این نیوز )پیپلز بس سروس کیلئے مزید نئی بسیں کراچی پہنچ گئیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی پہنچنے والی بسیں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس پر چلیں گی، آئندہ چند روز میں نئے روٹس پر پیپلزبس سروس شروع کردی جائے گی، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسوں کی کھیپ کراچی پہنچے گی۔















