کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، سلسلہ کل جاری رہنے کی پیش گوئی ، اربن فلڈنگ کا خطرہ ۔کراچی میں رات گئے سہراب گوٹھ، سپرہائی وے،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،کراچی کے نشیبی علاقوں میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ اور اسکیم تینتیس سمیت سندھ کے مختلف شہروں شہدادپور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی ،انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ۔















