اسلام آاد(نیوزڈیسک)حکومتی سینیٹر آصف کرمانی نے بجلی مہنگی ہونے پر اپنی حکومت کو خبردار کردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کا نتیجہ آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید عوامی ردِعمل پایا جا رہا ہے، غریب آدمی کی مشکلات بڑھ جائيں گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دیں۔















