وفاقی حکومت کا گریڈ 19 اور گریڈ20 کے افسران کی ترقی کا فیصلہ

اسلام آباد (   اے بی این نیوز  )وفاقی حکومت نے گریڈ 19 اور گریڈ20 کے افسران کی ترقی کا فیصلہ کرلیا،سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا گیا،سنٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس یکم اگست سے 4 اگست تک ہوگا،اجلاس چیئرمین ایف پی ایس سی / سنٹرل سلیکشن بورڈ شاہداشرف تارڑ کی زیرصدارت ہوگا،اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت ہاؤسنگ، وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت اطلاعات اورایف بی آرکے افسران شریک ہوں گے،پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان کےافسران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ،بورڈ کو وزارت ہاؤسنگ سے پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی کے لئے نام بھجوائے گئے،ڈائریکٹرجنرل کے لئے ظہیروڑائچ، انوارالحق ڈوگراورمحمدعرفان شامل ہیں،ظہیروڑائچ کے پاس ڈی جی کا چارج ہے،ظہیروڑائچ کراچی کے چیف انجینئر ہیں،چیف انجینئرنارتھ انوارالحق ڈوگرکانام بھی سنٹرل سلیکشن بورڈ کو بھیجاگیاہے،چیف انجینئرکے لئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کوعتیق الرحمن، محمدشہزاد، نادرقیوم اورچوہدری رشید کے نام بھیجے گئے ہیں۔