اسلام آباد ہائیکورٹ، تعطیلات میںارجنٹ کیس کے علاوہ دیگر کیس مقرر کرنے پر چیف جسٹس برہم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاؤہ کیس مقرر کرنے پر چیف جسٹس برہم چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کےمتعلقہ نمائندے کو عدالت طلب کر لیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے،کلئیر آرڈر ہے چھٹیوں میں صرف ضمانت ، سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے ، روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے ہیں ۔رجسٹرار آفس کے نمائیندے کو کہیں فوری عدالت پیش ہوں، چیف جسٹس کی عدالتی عملے کو ہدایت