اہم خبریں

نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے

لندن (اے بی این نیوز    )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے۔ لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے جدہ میں قیام کے دوران سعودی شاہی خاندان کے افراد و دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وہ 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں