اہم خبریں

گلیشئیر برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کا الرٹ جاری

گلیشئیر برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کا الرٹ جاری

پشاور (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور برفانی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی شدید بارشوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے کی شرح میں اضافے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔

برفانی جھیلوں اور GLOF واقعات میں پانی کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے۔ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور ندیوں کے کنارے آباد آبادی کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ بہنے کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:معروف گلوکار ملکو کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

متعلقہ خبریں