اسلام آباد(اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ مسلمہ امہ کو درپی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اختلافات بھلا کر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد وہم آئینگی قائم کر کے ہی ہم مسلمہ امہ کو درپیش مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو سال نو کے موقع پر ملک کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی گامزن کرنے اور اسلامی روایات پر بہتر طریقے سے عمل پیرا ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے عزم کا اعادہ کرنےکا کہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کے آغاز کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہدائے کربلا نے حق اور سچ کے لیے جو عظیم قربانی دی اس کی پیروی کر کے ہم دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی سے ہمیں ایثار ، صبرو استقامت کا درس حاصل ہوتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اسلام امن ،محبت اور بردا شت کا مذہب ہے اور فر قہ واریت انتہا پسندی او ر تعصب کی نفی کر تا ہے انہوں مذہبی ہم آہنگی اور مسلم امہ مابین اتحاد فروغ دینے میں علما ء و مشائخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے علماء و مشائخ کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور کر دار ادا کر نے اور اسلا م کے حقیقی پیغام کو پھیلا نے کے لیے کہا۔انہو ں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور فر قہ پر ستی کا مقا بلہ کرنے کے لیے با ہمی اختلافات کو بھلا کر ایک جا مع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا.اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمیں شہداءے کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے اسلام کی خاطر پیش کیں۔ انہوں نے مسلم امہ کو صبر، برداشت اور آسلامی بھائی چارے کو فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔















