اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وقت گزرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں ،چیئر مین پاکستان تحریک انصافکے بارے دس سال پہلے جو قوم کو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ اس کی رابطے ہیں ،اٹھارہ میں موساد اور راء کی طرف سے عالمی قوتوں کی طرف سے اس کی مالی مدد کی گئی اور اس کے حق میں پروپیگنڈے کئے گئے ،ہم نہ اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ،اسرائیل نے اقوام متحدہ میں پچھتر سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ،قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد خارجہ پالیسی کی پہلی تقریر میں کہا کہ نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے ،پاکستان توڑنے کی سازشوں میں شریک امریکہ پاکستان پر تنقید کر رہا ہے ،چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جنسی تشدد ہوا ہے یہی الزام اسرائیل نے بھی لگایا ،سائفر کے بارے اس کے سیکریٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا ،امریکہ کا مہرہ ہے لیکن امریکہ کےخلاف باتیں کرکے چورن بیچتا ہے ،عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ،مزید انتظار ہے کہ حالات کیا جیا حقائق سامنے لاتے ہیں ،سوچنا چاہئے کہ اس نظریے اور کردار کے ساتھ ملک کو چلانا ہےانتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ایڈجسمنٹ ہوگی آج سے رکنیت سازی شروع ہورہی ہے۔















