گھریلو جھگڑے پر خاتون نے 3بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی ،بچے جاں بحق

نوشہرہ (نیوزڈیسک) نوشہرہ کے علاقے خان کوہی نظام پور کی رہائشی خاتون نے گھریلو لڑائی کے بعد اپنے تین بچوں کو سر پل سے دریا میں پھینک دیا اس بعد خود کشی کی بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی لیکن تینوں معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، ڈوبنے والے تین بچوں میں سے 2 کی لاشیں تلاش کر لی گئیں تیسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیوکا سرچ آپریشن جاری ہے۔