Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ : زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق فیصلہ 2 رکنی بینچ نے معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں تضاد ہے، درخواستگزار متاثرہ فریق نہیں ، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینےکے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا تھا، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کےکسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے، یہ منصوبہ نگران حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔