اُلٹی گنتی شروع ،مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن کے خواب آنسووں میں بہہ جائیں گے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ پی پی پی مولانا فضل الرحمان کےخواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ان کے خواب آنسوں میں بہہ جائیں گے مہنگائی کابوجھ عوام پرڈال دیاگیا ہے بجلی کابنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا ہے بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے وہ انہیں الیکشن پر 440وولٹ کاکرنٹ لگائےگا عوام اور 13پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہےغربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسرڈاکٹرانجینیرملک چھو…