اہم خبریں

قدرتی آفات سے نمٹنے کا چیلنج، پاکستان نے آئی ایم ایف کو پلان بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے قدرتی آفات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اپنا پلان بتا دیا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کئی قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان ایک ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور فوڈ سکیورٹی پر30 ارب روپے خرچ کرے گا، پلان کے تحت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے پاکستان مدد لےگا۔آئی ایم ایف کے مطابق پلان کے تحت پاکستان قدرتی آفات کے ممکنہ شکار کمزور شعبوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں بلکہ عالمی مالیاتی فنڈ کی بہت کڑی شرائط ہیں۔دوسری جانب آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں