اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل میں ملوث 74 سالہ شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا۔پاکستان نے برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل میں ملوث اپنے 74 سالہ شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا ہے، ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق حوالگی ایکٹ 1972 تحت پیراں دتہ کو برطانیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل کے مبینہ ملزم کو ڈیڑھ ماہ قبل برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا، اور ملزم کی حوالگی کے حوالے سے برطانوی سفارتخانے کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔پیراں دتہ نامی ملزم پر 2005 میں بریڈفورڈ میں پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام ہے، اور ملزم کو 14جنوری 2020 میں لوہی بھیرکےعلاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔















