اسلان آباد (اے بی این نیوز )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،جب سے کیس شروع ہواملزم پیش نہیں ہوا، وکیل الیکشن کمیشن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت، الیکشن کمیشن کے وکیل کل دلائل دیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا سے پیر کو دلائل طلب،الیکشن کمیشن کی مزید3گواہان کو شامل کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری، 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19جولائی تک توسیع،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی کیس قابل سماعت ہونے یانہ ہونے کافیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔















