یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز جمع کرادیئے، وزیرخزانہ کی تصدیق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں 1 ارب ڈالر جمع کرادیئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز جمع کرادیئے ہیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، ہمارا ہدف جولائی کے آخر تک ذرمبادلہ ذخائر15 ارب ڈالرز تک کرنے کا ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 دن میں 3 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی قیاس آرائیاں قدرتی موت مرگئیں، ہر آنے والا دن پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم کے خواب والا اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا، پاکستان اپنی اصل منزل کی راہ پر گامزن ہے۔