Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جیل سہولیات کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کو چار بجے پیش کرنیکا حکم دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو جیل میں بہتر کلاس فراہم نہ کرنے کے معاملے پر چار بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت میں یقین دہانی کے باوجود سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الہی کو چار بجے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کا سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بیان ریکارڈ کیا جائے۔وکیل نے بتایا کہ سابق وزیراعلی ہیں اور جیل میں بہتر کلاس اُن کا قانونی حق ہے۔عدالتی حکم پر پہلے اے سی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں لیکن اب وہ واپس لے لی گئیں ہیں۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات پر عمل انداز کر دیا ہے۔ درخواست میں زور دیا گیا کہ جیل سہولیات کی فراہمی بنیادی حقوق سے شامل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایک کمیشن مقرر کیا جائے جو جیل کا دورہ کرے اور رپورٹ دے۔درخواست میں استدعا کی گئی اے سی اور گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ادویات اور علاج معالجے کی سہولت فراہمی کی ہدایت کی جائے۔