پاکستان اور روس کے درمیان تجارت ، اقتصادی تعاون میں تیزی آنے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل روسی ٹرک پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی آنے کا امکان ہے، ماسکو سے لدے مزید ٹرک جلد ہی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون مزید بڑھنے کی توقع ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ماسکو سے اسلام آباد کو رعایتی خام تیل، ایل پی جیل ملنے کے بعد روس سے برآمدی سامان لے جانے والا پہلا ٹرک رواں ہفتے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان پہنچا۔حکام کے مطابق روس کے ساتھ دو طرفہ ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹ معاہدے پر پاکستان کے وزیر مواصلات اسعد محمود کے مارچ میں ماسکو کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے تاکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔ 1948 میں دوطرفہ تعلقات کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا سڑک تجارتی راستہ ہے۔