Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

تقسیم، تنازعات اور انتشار کے باعث قوم آگے نہیں بڑھ سکتی،پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لینا عزت کی بات نہیں ماضی کی سیاسی مشکلات اور نااہلی سیاسی قیادت کے منفی سیاسی روئیے نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے سامنے لاکھڑا کیا ۔ کرکٹ میں کیچ چھوٹ جائے تو کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ،سی پیک کے حوالے سے پاکستان کو فٹ بال جتنی بڑی گیم کاکیچ ملا تھا مگرماضی کی نااہل سیاسی قیادت نے سی پیک منصوبے پر کام چھوڑدیا تھا۔ جس کی وجہ پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تقسیم، تنازعات اور انتشار سے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستانی قوم فیصلہ کر لے تو پاکستان 10 سال میں کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔پاکستان نے زراعت، کان کنی، آئی ٹی، ترقی انسانی وسائل کی بنیاد پر ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے،پاکستان کی برآمدات، توانائی، ماحول، ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ہے،پاکستان کے نوجوانوں اور خواتین کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے،وژن 2047ء تک پاکستان کو پہلے 15 ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے