اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ۔ آئی ایم ایف کے مطابق جاری سال میں دفاعی اخراجات مختص بجٹ سے 35 ارب روپے زیادہ رہنےکا امکان ۔ رواں مالی سال پاکستان کےدفاعی اخراجات کا تخمینہ 1839 ارب روپے ہے جب کہ دفاعی بجٹ 1804ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔
مزید پڑھیں :ماضی قریب میں ہیلی کاپٹرحادثات میں کون کون سی شخصیات جان گنوا بیٹھی، جانئے
ایک سال میں وفاقی حکومت 300 ارب روپے سے زائد اخراجات کم کرے گی۔ وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ آئندہ کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔















