توشہ خانہ کیس سماعت آج ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،جس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ہمایوں دلاور کریں گے، واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بھی آج طلب ہیں ،سماعت آج 8 بج کر 30 منٹ پر ہو گی۔