سونے کے صارفین کیلئے بڑی خبر ، فی تولہ قیمت میں ہوشرباکمی آگئی

کراچی(اے بی این نیوز) صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ،صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں 8800 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 7200 روپے پر آ چکی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7544 روپے کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ۔