سانحہ 9 مئی ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس ، 26 ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک) سانحہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا کیس ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 26 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری
میں 13 جولائی تک توسیع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔عدالت نے 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرنے کا حکم دیدیا۔