Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

8 جولائی سے بعد از شمار سروے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سینسس مانیٹرنگ کمیٹی نے 8 جولائی 2023 سے بعد از شمار سروے(پی ای ایس) شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوہستان کے باقی رہ جانے والے تین اضلاع اور کے پی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں 8 جولائی 2023 سیمردم شماری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت پی ڈی اینڈ ایس آئی میں مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے 16 ویں اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سمیت سینسس مانیٹرنگ کمیٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ بعد از شمار سروے کو 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ اس عمل کی ساکھ کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام چیف سیکرٹریز کو کہا کہ وہ سی ڈی اوز/ ڈپٹی کمشنرز/ اے سیز کو ہدایت کریں کہ وہ 15 جولائی 2023 تک ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 کی فیلڈمیں شمار کاتکمیلی سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی نے سٹریٹیفائیڈ سیمپلنگ تکنیکStratified Sampling Techniqueکا استعمال کرتے ہوئے بعد از شمارسروے کرنے کے لئے سیمپل ڈیزائن، ورک پلان، اور طریقہ کار کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بعد از شمار سروے کے لئے ٹیسٹنگ کے مقصد کے لئے نادرا آج سافٹ ویئر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔چیف سینسس کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر نے مشترکہ مفادات کونسل کی ہدایات کے مطابق تیار کردہ بعد از شمار سروے کی حکمت عملی اور طریقہ کار پیش کیا جیسا کہ سی ایم سی کے گزشتہ اجلاس میں طے کیا گیا تھا۔بعد از شمار سروے ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل پر اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد اور قبولیت حاصل کرنے کے لئے ایک اور قدم ہے اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے سی سی آئی کی طرف سے منظور کردہ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر پی ڈی اینڈ ایس آئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مختص بجٹ متناسب طور پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ پی ای ایس کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔