Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بڑا فیصلہ آگیا ،لاہور ہائیکورٹ نے سُپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا

لاہور ( اے بی این نیوز    )لاہور ہائی کورٹ کا سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، عدالت نے سپر ٹیکس سال 2022ء کے نفاذ کو قانونی قرار دے دیا۔ حکومت کی جانب سے 2022ء میں عائد کیے گئے سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد 350 سے زائد درخواست گزاروں نے اس ٹیکس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 12 اپریل 2023ء کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا اور اسے آج سنادیا۔جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں سپر ٹیکس کا نفاذ درست قرار دے دیا تاہم عدالت نے بینکنگ سمیت 16 سیکٹرز پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے چار فیصد کردی۔درخواست گزاروں کے رجوع کرنے پر وفاقی اور ایف بی آر کے وکلاء کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت کی گئی تھی۔