میرے خلاف ایسا مقدمہ درج کروایا جس کے وقوعہ کے وقت نیب کی حراست میں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا جواب جمع

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں اپنا جواب جمع کروا دیا،اشفاق رانا نامی ڈی ایس پی نے دہشتگردی و دیگر دفعات کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا،میرے خلاف ایسا مقدمہ درج کروایا کہ جس کے وقوعہ کے وقت میں نیب کی حراست میں تھا، میں نے ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی مخالفت کی ہے،تمام واقعہ میں میرا کا کوئی عمل دخل نہیں ، وہ عوامی ردعمل تھا جس میں سائل کا کوئی مشورہ شامل نہیں،مقدمہ ہذا میں پولیس حکام نے کالم نمبر 3 میں بیس جرائم لکھے ہیں،مجھ پر الزام فقط ایما کی حد تک ہے جس کا کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت موجود نہیں،بیشتر مقدمات میں پولیس حملہ آور تھی لیکن پھر خود ہی مدعی مقدمہ بن گئی،پولیس خود ہی معاملات کی تفتیش کرتی آرہی ہے۔میرے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں پولیس مسلسل سیاسی مخالفین کا آلہ کار بنی رہی،موجودہ مقدمہ میں لگائے گئے الزامات سراسر غلط ہیں،اس افسانوی کہانی کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں،ان تمام جھوٹے سیاسی مقدمات کا ہدف میں ہوں،میں نے معزز عدالت سے رجوع کر کے مقدمہ ہذا میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے،میرے خلاف 150 سے زائد مقدمات سیاسی مخالفین کی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہیں، میرے خلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت مقدمات درج کئے گئے،میری جماعت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی،معزز عدالتوں نے مجھ پر درج مقدمات میں ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا،