کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کپتان اور حالیہ چیف سلیکٹرشاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات کیلئے کی جانیوالی دیدہ زیب سجاوٹ کی تصاویر اورویڈیوزسامنے آئی ہیں۔ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح 30 دسمبر کو ہوا تھا
شادی کی تقریبات میں سجاوٹ کے لیے ’گیدرنگ ایونٹ پلینر‘ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے آفیشل انسٹاپیج پر مایوں کی تقریب کی سجاوٹ سے متعلق دلکش ویڈیو اور تصاویرشیئرکی ہیں۔
اقصیٰ شاہد آفریدی 30 دسمبرکو نصیرناصرکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں،مایوں تقریب سے دلہا اور شاہد آفریدی کے داماد ان کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشاء کے منگیتراور فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تصاویرخاصی وائرل ہوئی تھیں۔
اقصیٰ کی مایوں کا اہتمام گھرکے لان میں ہی کیا گیا تھا ۔اس سے قبل ایونٹ پلینرکی جانب سے اقصیٰ اور ناصر کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی شیئرکیا گیا تھا۔جہاں ایک جانب شاہد آفریدی اپنی بڑی صاحبزادی کے فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں وہیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ان کی دوسری صاحبزادی اقصیٰ اور شاہین آفریدی کا نکاح 3 فروری کو ہوگا۔