اہم خبریں

پاکستان کا اپنے عیار و مکار دشمن کے لیے مہلک پیغام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول میں تیزی سے آگے بڑھنا شروع ہو گیا،پاک فضائیہ میں ترکیہ ساختہ ٹی بی 2 جدید بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرون طیاروں کی شمولیت جاری ہے،ٹی بی 2 وسطی بلندی پر تادیر کام کرنے والا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ ہے، ٹی بی 2 زمینی سٹیشن سے کنٹرول یا خودکار فلائیٹ آپریشنز ٹیکسی، اڑنے، اترنے، پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، لڑاکا ڈرون طیارہ خفیہ معلومات اکٹھی کرنے، نگرانی، جانچ اور مسلح حملے میں تیر بہ ہدف ہے، ٹی بی 2 طیارہ 150 کلوگرام تک ہر قسم میزائلز، راکٹس لے جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق طیارہ چار ہارڈ پوائنٹس کے ساتھ لیزر گائیڈڈ سمارٹ بم، راکٹس، بکتر و ٹینک شکن اور کروز میزائل لیجا سکتا ہے،بہترین امیجنگ، ٹارگٹ سینسرز، ملٹی ماڈ ایسا ریڈار سے لیس بغیر پائلٹ طیارے کی افادیت یکتا ہے، ٹی بی 2 بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کی لمبائی 21.4 فٹ، پروں کا پھیلاؤ 39.4 فٹ ہے، طیارہ عمومی طور پر 25 ہزار فٹ، آپریشنز میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر 27 گھنٹے پرواز کرنے صلاحیت کا حامل ہے، بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کی رفتار 222 کلومیٹر فی گھنٹہ، 4 ہزار کلومیٹر لڑاکا رینج ہے، ٹی بی 2 بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کی مواصلاتی رینج 300 کلومیٹر تک ہے، ترکیہ کا تیار کردہ ٹی بی 2 طیارہ آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ نگورنوکاراباخ جنگ میں فتح کا باعث رہا،ٹی بی 2 بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرون طیارہ شام، ایتھوپیا، یوکرائن میں کامیاب آپریشنز کی وجہ بنا۔

متعلقہ خبریں