اہم خبریں

عازمینِ کرام ایام حج میں اپنے ہمراہ مختصر سامان رکھیں، گرمی سے بچنے کیلئے چھتری، مشروبات کا استعمال کریں،سیکرٹری مذہبی امور

مکہ مکرمہ (اے بی این نیوز) سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمینِ کرام ایام حج میں اپنے ہمراہ مختصر سامان رکھیں، گرمی سے بچنے کیلئے چھتری، مشروبات کا استعمال کریں،رہنمائی کیلئے موبائل ایپ Hajj Navigator اور سبز سکارف پہنے معاونین حج سے مدد حاصل کریں،عازمینِ حج مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مکاتب کے مقرر کردہ اوقات کار کی سختی سے پیروی کریں،ساتھی عازمینِ حج ، ضعیف افراد اور خواتین کا خیال رکھیں، مشاعر کے تقدس کو پیش نظر رکھیں،پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں سیکرٹری مذہبی امورنے زیر صدارت منیٰ روانگی بارے اجلاس کے دوران بریفنگ دی، برہفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عازمینِ حج کو بسوں کے ذریعے منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ،سرکاری حج سکیم کے عازمین کیلئے منیٰ کی خیمہ بستی میں 19 مکاتب حاصل کئے گئے ہیں،51 ہزار 267 عازمینِ حج کو مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی جائے گی،30 ہزار 185 عازمینِ حج کو بسوں کے ذریعے منیٰ، عرفات اور وادی مزدلفہ لایا جائے گا،سعودی مکاتب آج 7 اور 8 ذی الحج کی درمیانی شب عازمینِ حج کی منیٰ روا نگی کا آغاز کریں گے،عازمینِ حج کل 8 ذی الحج کا دن اور رات منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کریں گے،موسم کی شدت سے بچانے کیلئے بیشتر عازمین کی روانگی رات کو عمل میں لائی جائے گی،9 ذی الحج کو تمام عازمینِ کرام بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے میدان عرفات پہنچیں گے،میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں