اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 26 جون 2023 کو آستانہ، قازقستان میں ہوگا،پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت (BPC) کا افتتاحی اجلاس 28 فروری 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، پاکستانی فریق کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) سید احسن رضا شاہ کریں گے، قازقستان کی طرف سے نائب وزیر برائے خارجہ امور مسٹر کنات تمیسٹ قیادت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقمشاورت کے دوران دونوں فریقین پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرینگے،مشاورت کے دوران دونوں فریقین سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطوں، پر تبادلہ خیال کرینگے،مشاورت کے دوران دونوں فریقین سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔















