اہم خبریں

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کے مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، سلیمان شہباز کے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، ایف آئی اے نے پہلے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا، پھر 16 ارب کا چالان جمع کرا دیا۔امجد پرویز نے مزید کہا کہ سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس سے کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، سلیمان شہباز نے معاونت بھی نہیں کی یہ الزام بھی جھوٹا ہے۔سلیمان شہباز کے وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے بھی جج کے روبرو پیش کیے۔سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ خبریں