اہم خبریں

اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش،گرمی سے بے حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جس کے بعدگرمی سے بے حال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلیں،بارش ختم ہوتے ہیں شہریوں کی بڑی تعدادباہر نکل آئی اور موسم سے لطف اندوزہونے کے لئے پارکس،مارکیٹس اور کھانے پینے والی دکانوں کا رخ کرلیا،اس موقع پر چھوٹے ،بڑوں غرض سب نے سموسے ،پکوڑوں اورجلیبی کیساتھ موسم کو انجوائے کیا۔اس موقع پر شہریوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے رحمت کی بارش برسائی،اس گرمی میں سانس لینا مشکل ہوگیاتھااور لوڈشیڈنگ نے بھی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی،شہریوں کے مطابق بارش کے بعد امید ہے موسم اگلے ایک یاد وروزتک خوشگوار رہے گا اورامید ہے کہ گرمی کی شدت میں کمی بھی برقراررہے گی ۔

متعلقہ خبریں