کیٹی بندر، ہلال احمر کی جانب سے ایک ہزار خاندانوں کو راشن کی فراہمی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام سمندری طوفان سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں راشن پیکج کی تقسیم کر دی گئی تفصیل کے مطابق سمندری طوفان سے کیٹی بندر کے متاثرہ گھرانوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی تھی یہاں کل 3ہزار خاندان مستفید ہوں گے پہلے مرحلے میں ایک ہزار متاثرین کو راشن دیا گیا چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری مہمان خصوصی تھےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خدا کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ ہم سمندری طوفان کی تباہ کاری سے حد درجہ محفوظ رہےتیز ہوا سے جھونپڑیوں اور دیگر املاک کو ہونے والا نقصان پورا ہو جائے گا قیمتی جانیں سلامت ہیں یہ سب سے بڑا کرم ہے سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت اور مدد عبادت سمجھتے ہوئے کرتا ہے یہاں دور افتادہ ساحلی علاقے میں آپ سب کے دکھ کو بانٹنے پہنچے ہیں یہ احسان نہیں ہمارا فرض ہے سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہہم نے نقل مکانی پر مجبور خاندانوں کی واپسی کے موقع پر بھی 200 گھرانوں کو امدادی سامان فراہم کیا تھا اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج ہم ایک ہزار گھرانوں کو راشن پیکج دیا ہے اور آنے والے دنوں میںیہ پیکج وسعت پائے گا اور بدین، سجاول کے متاثرین بھی مستفید ہوں گےانہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہٹھٹھہ کے باقی ماندہ پسماندہ اور متاثرہ 3ہزار گھرانوں کی مدد کا ہدف پورا کریں گےسردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ بلا امتیاز بلا تفریق انسانیت کی خدمت اور مدد ہلال احمر کا طرہ امتیاز ہےآپ سب کی مدد ہلال احمر کے بنیادی اصولوں کی پاسداری ہےانہوں نے کہا کہ آپ کی مشکلات اور مصائب کہیں زیادہ ہیں ہم نے ان مصائب میں کمی لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہےہم نے اپنے حصے کا چراغ روشن کیا ہے تا کہ دیگر اداروں کو بھی اس جانب رخ کرنے کا حوصلہ ملےہلال احمر نے ہر قدرتی آفت، ہنگامی صورتحال، حادثات میں متاثرین کی مدد کی ہےمیں یہ برملا کہوں گا کہ پیشگی اقدامات کے باعث ہم سب کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے ہیںبروقت انخلاء، بروقت نقل مکانی، مال مویشی خطرے والی جگہوں سے نکالنا وہ اقدامات ہیں جن کی ضرورت اور اہمیت ہر قدرتی آفت کی نشاندہی سے پہلے ناگزیر ہےانہوں نے کہا کہ میں یہاں پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی جانب سے مستحسن اقدامات کئے گئے، رینجرز اور مقامی انتظامیہ کی جانفشانی، لگن اور انسانیت دوستی کو سلام پیش نہ کیا جائے تو زیادتی ہے آپ سب قابل رشک اور قابل ستائش ہیںمیں امید کرتا ہوں مستقبل میں بھی کبھی ایسی صورتحال پیش آئے تو پیشگی اقدامات میں تاخیر نہ کیجیے گا ہمارے رضاکاروں نے ریسکیو میں بھی کردار ادا کیا، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی حصہ ڈالا ہماری فیلڈ ریسپانس ٹیم نے جس خلوص نیت اور رضائے الٰہی کے لیے کام کیا وہ بھی تعریف کے قابل ہے ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان، سیکریٹری سندھ برانچ کنور وسیم ،اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر عثمان عارف، نار کراس کے ندیم عباس حاجی حنیف میمن یعقوب سموں، مشران دیگر بھی موجود تھے