اہم خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑیگا، فواد چوہدری

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑیگا۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 کے بجائے 9 جنوری کو اس لیے بلایا گیا ہیکہ اعتماد کا ووٹ لیکر عدالت جائیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ نے کا مرحلہ آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو آئی ایم ایف کے پاس تو جانا ہی پڑیگا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا اور اسی روز لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی پنجاب کو اعتمادکا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے معاملے پرکیس کی سماعت بھی ہے۔

متعلقہ خبریں