اہم خبریں

عمران خان کی اپنی حکومت نے ان کے جھوٹ کے پرخچے اڑا دئیے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے حکومت پنجاب کی طرف سے وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعے کی فرانزک رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی حکومت نے ان کے جھوٹ کے پرخچے اڑا دئیے ہیں، حقائق سامنے آنے کے ڈر سے عمران خان نے کسی سرکاری ہسپتال سے فوری امداد اسی لئے تو نہیں لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے میں عمران خان نے ہٹلر کے مشیر گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کہتے تھے کہ اس قدر جھوٹ بولو کہ سچ دکھائی دینے لگے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے بعد عمران خان کا وزیرآباد بیانیہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یو ٹرن خان فرانزک رپورٹ پر کونسا یو ٹرن لیتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب 2023ء آپ کے سیاسی زوال کا سال ہے۔

متعلقہ خبریں