پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ان کی کامیاب زندگی کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اس لئے انہیں عوامی و سماجی خدمات میں مصروف اداروں اور اشخاص سے نہ صرف ملاقات کر کے بلکہ ان کی سرپرستی اور تعاون کر نے پر دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ہم سب نے اپنی استعداد، طاقت ،سوچ اور ویژن کے مطابق لوگوں کی خدمت کرنی ہے کیونکہ بلاتفریق اور بے لوث عوامی خدمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمد آصف پاسٹ قونصل لائینز انٹرنیشنل کی زیر قیادت پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور نوشہرہ پر مشتمل لائینز کلبس کے صدور اور عہدیداروں پر مشتمل 39 رکنی وفد سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران کی ملاقات میں لائینز کلب کے عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخوا کو آئینی منصب سنبھالنے کی خوشی میں مبارکباد پیش کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں مصروف لائیز کلب کے چہرے ان کیلئے نئے نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ پشاور شہر نے انہیں جو محبت دی ہے اس کی واحد وجہ عوام کی خدمت ہے، اب ان پر صوبہ بھر کی ذمہ داری ہے اور اسی جذبہ کے تحت صوبہ بھر کے عوام کی خدمت کرنی ہے ملاقات میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی بھی موجود تھے ۔















