اہم خبریں

نیو مری بازار میں سرکاری آٹے کی ترسیل ، سرکاری آ ٹے کا ٹرک پہنچتے ہی شہری آ ٹے کے ٹرک پر ٹوٹ پڑے

نیو مری (نیوز ڈیسک )نیو مری بازار میں سرکاری آٹے کی ترسیل کی گئی ،نیو مری بازار میں سرکاری آ ٹے کا ٹرک پہنچتے ہی غریب عوام آ ٹے کے ٹرک پر ٹوٹ پڑی،مقامی پولیس بھی عوام کو کنٹرول کرنے میں مصروف رہی،لیکن اس کے باوجود عوام کا سمندر آٹے پر برس پڑا ،اس موقع پر اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ نیو مری بازار میں سرکاری آ ٹے کے کوٹہ میں مزید اضافہ کیا جائے ،نیو مری بازار کوٹلی ستیاں انگوری ۔چارہان گہل ۔سہر بگلہ کی آبادی کا مرکز ہے،لہزا نیو مری بازار میں سرکاری آٹے کے کوٹہ میں مزید اضافہ کیا جائے،اب مری کو ضلع کا فتنہ دے دیا گیا ،اور اب مری کو ضلع کو کوٹہ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں