اہم خبریں

خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کے دو افسر جاں بحق

خانیوال(نیوز ڈیسک ) خانیوال کے نواحی علاقہ پیرووال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کے دو افسر جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منگل کوخانیوال کے نواحی علاقہ پیرووال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کے دو افسر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی، پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،

متعلقہ خبریں