اہم خبریں

سندھ،سالانہ امتحان دینے کیلئے کالج میں 70 فیصد حاضری لازم قراردیدی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)صوبہ سندھ میں سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے لئے کالج میں 70 فیصد حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔سیکریٹری کالجز نے کہا کہ کم حاضری والے طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کالج پرنسپل احکامات پر عمل کرائیں، 70 فیصد حاضری کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری کالجوں پر ہوگا۔محکمہ کالجز نے اساتذہ اور پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ طلبا کی حاضری کے حوالے سے اقدامات کریں اور طالب علموں کو پابند بھی کریں۔

متعلقہ خبریں