اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی نے دوسری ملاقات کی،تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل تھے،ملاقات میں گستاخان رسول ﷺکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔ مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے کام کو موثر طریقے سے سرانجام دے سکے،نیزCounter Blasphemy Department کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جائے گا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ 3 Working Days میں امریکی حکومت کےنام خط جاری کرے گااور اُن کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اےکے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔ جیسے امور پر اتفاق کیا گیا، نیز اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے اور دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں۔















