اہم خبریں

How much did oil cost per liter? Latest update revealed

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی چینل کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیز ل کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا،مٹی کا تیل 98پیسے فی لٹر مہنگاہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 298روپے 15پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی،اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 297روپے 17پیسے تھی۔

یادرہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعہ 24 جولائی اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں