اہم خبریں

کراچی،جماعت اسلامی نے مئیر ،ڈپٹی مئیر کے نتائج کو مسترد کر دیا، زبردست احتجاج، ایک دوسر ےپر پتھراو

کراچی ( اے بی این نیوز   ) جماعت اسلامی نےمئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی کے انتخاب پر تحفطات کا اظہار کر دیا، حافط نعیم پریس کلب کے باہر اپنے احتجاجی کارکنون کے ہمراہ پہنچ گئے،مرتضیٰ وہاب کے مئیر کراچی منتخب ہو نے کے بعد اارٹس کونسل کا علاقہ میدان جنگ بن گیا،کارکنوں کے درمیان لاتوں ،مکوں گھونسوں اور اینٹوں کا تبادلہکارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا،آرٹس کونسل کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے آگگئے۔اس موقع پر حافظ نعیم نے کہا کہ ہم ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتے لوگون نے کراچی کی ترقی کیلئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا اکتیس انسانوں کو غائب کیا گیا اور ان کو مارا پیٹا گیا، کراچی کے لوگ ترقی کیئلے ترس رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں