اہم خبریں

آئین کے مطابق حکومت کے جتنے ادارے ہیں ان کا آڈٹ ہونا چاہیے،نور عالم خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئین یہ کہتا ہے کہ حکومت کے جتنے ادارے ہیں ان کا آڈٹ ہونا چاہیے،این ٹی ایل میں لوگ 13 تیرا لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، این ٹی ایل والے اگر ریکارڈ نہیں دیتے تو نیب اور ایف آئی اے کو معاملہ دیا ہے،ان کا دس پندرہ سال کا ریکارڈ چیک کریں ،انہوں نے کیا کیا؟ سیکٹر جی نائن میں ہوٹل کے لئے پلاٹ دیا گیا، شاپنگ پلازہ بنا دیا گیا،نسلہ ٹاور کراچی کو آپ گرا دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہوٹل کے بجائے شاپنگ پلازہ بنا دیا گیا اس پر افسران بھی خاموش ہیں،ہم نے کیس نیب اور ایف آئی اے کو دیا ہے، ہم عوامی نمائندے ہیں،جتنے بھی افسران ہیں یہ عوام کے نوکر ہیں، بادشاہ یہاں کوئی نہیں ہے۔عوام کو یہ سب جواب دہ ہوتے ہیں اور عزت سے ان کو پیش آنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں