اہم خبریں

کمیونٹی سکولز کا قیام خوش آئند امر ،غریب بچوں کو تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی،انجم عقیل خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ کمیونٹی سکولز کا قیام خوش آئند امر ہے جس سےسکولوں سے باہر غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی،مسز ملک اشرف کی اس حوالے سے خدمات کوسنہری حروف میں لکھا جانا چاہیئے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونٹی سکول سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا مزید کہنا تھا کہ چونترہ میرا بیری میںکمیونٹی سکول کا قیام خوش آئند ہے سکول نہ جانے والے بچوں کو ان سکولوں میں داخلے دئیے جا رہے ہیں جس سے سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی سہولیات مفت حاصل ہونگی، اب تک سرائے خربوزہ میں 35 کمیونٹی سکولوں کا قیام عمل میں آ چکا ہےجبکہ گولڑہ شریف زون میں 11 سکولوں کا قیام عمل میںلایا جاچکا ہے،کمیونٹی سکولوںکےقیام سے جہاں سکول جانے والے طلباء و طالبات کو علم کی روشنی سے منور کرنےمیں مدد مل رہی ہے وہیں یہ گریجویٹ خواتین و حضرات کے لئے روزگار کےمواقع بھی فراہم کر رہےہیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر سکول کی پرنسپل مسزملک اشرف کے علاوہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور فیڈرل ایجوکیشن کے افسران جن میں ڈائریکٹر حبیب اللہ، وسیم جعفری، کامران بخار ی بھی موجود تھے، تقریب میں آمد پر انجم عقیل خان کا پر تپاک استقبال کیا گیا،ان سکولوں کا قیام نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اور فیڈرل ایجوکیشن کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں